Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 30, 2019

مختصر اہم خبریں۔۔

مختصر اہم خبریں / صدائے وقت۔
31/05/2019
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مودی نےدوسری مدت کےلۓوزیر اعظم کاحلف لیا
. . . . . . . 
راشٹرپتی بھون میں حلف برادرای تقریب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے نریندر مودی کو دوسری بار وزیر اعظم عہدے کا حلف دلایا ، ساتھ ہی ہی 24 وزرا کو بھی صدر جمہوریہ نے حلف دلایا ، جن میں راجناتھ سنگھ ، امت شاہ ، نرملا سیتا رمن ، نتن گڈکری وغیرہ شامل ہیں
----------------------------------------
آندھرا پردیش کےنۓ وزیر اعلی ریڈی نےاپنےعہدےکاحلف لیا
واٸ ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے آندھراپردیش کے وزیر اعلی عہدے کا حلف لیا ، واضح ہوکہ جگن موہن ریڈی آندھرا پردیش نٸ ریاست کے دوسرے وزیر اعلی ہیں ، کانگریس صدر راہل گاندھی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے
----------------------------------------
کانگریس ترجمانوں کی ٹی وی مباحثےمیں شمولیت کےلۓایک ماہ پابندی عاٸد
سماج وادی پارٹی کے بعد کل کانگریس پارٹی نے بھی میڈیا کے خلاف ایکشن لیا ہے ، نیوز رپورٹ کے مطابق رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کانگریس پارٹی نے سبھی ترجمانوں سے کہا ہے کہ وہ ایک ماہ تک کسی بھی ٹی وی ڈبیٹ میں حصہ نا لیں اور ٹی وی چینلز بھی انہیں کسی بھی بحث میں نا بلاٸیں
----------------------------------------
جے ڈی یو کا مودی حکومت میں شامل ہونے سے انکار
این ڈی اے کی اہم اتحادی جے ڈی یو نے دوبارہ بننے والی مودی حکومت میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے ، در اصل بے جے پی نے اپنے اتحادیوں کو ایک ایک وزیر بنانے کا آفر دیا تھا جو جے ڈی یو کو پسند نہیں آیا ، نتیش کمار نے کہا کہ علامتی شرکت میں دلچسپی نہیں
----------------------------------------
رابطہ عالم اسلامی کے مکہ دستاویز کا اجرا
رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ میں اپنے اختتا می اجلاس کے موقع پر ” مکہ دستاویز “ جاری کیا ہے اس میں مسلم معاشروں کے مختلف طبقات کے درمیان رواداری اور پر امن بقاۓ باہی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے