Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 11, 2019

استقبال رمضان !!


از: محمد عظیم فیض آبادی دارالعلوم النصرہ دیوبند/ صدائے وقت/ عاصم طاہر اعظمی۔
    . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کسی چیز کا  خیرمقدم یا استقبال، استقبال کرنے والوں کے جذبہ و شوق ،  اس کے اعمال وافعال اور اس کے کردار سے معلوم ہوتاہے اس لئے رمضان کا استقبال کرنے والے کے لئےلازم ہے کہ وہ اپنے آپ کو ظاہری وباطنی گناہوں سے پاک کرنے اور ہر طرح کے میل کچیل سے دور کرنے کی کوشش کرے اور اگیارہ ماہ میں اس کے اوپر گناہوں غفلتوں اور لاپرواہیوں کی جو دبیز چادر پڑی ہے اسے چاک کرنے ، اورگرد وغبار کو دور کرنے کی اسےفکر دامن گیر ہو 

اور اس مقدس مبارک ماہ میں اپنی سوچ وفکر کے محور کو آخرت کی طرف موڑکر اپنے آپ کو ایسے اعمال سے سجانے کی ضرورت ہے جو اگیارہ ماہ کی غفلتوں کو دور کرکے اللہ سے قرب کا ذریعہ بن جائے اور جس کے ذریعہ اپنے رب کو راضی کرلیں
اس کے لئے ضروری ہے کہ اس مبارک ومقدس ماہ میں ہم بھرپور اس بات کی کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ عبادت میں گذاریں جس کے لئے اللہ نے ہم کو پیداکیا
  اس ماہِ مبارک میں پنج وقتہ نماز باجماعت اور خشوع وخضوع کے ساتھ تراویح میں گذارنے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادتوں پر توجہ دی جائے جو قرب خداوندی کا ذریعہ ہے اگیارہ ماہ اورعام دنوں کےمقابلے میں اس کا خاص اہتمام کیاجائے مثلا عام دنوں میں تہجد ، اشراق ،چاشت واوابین کی توفیق اگر نہیں ملتی ہے تو اس ماہِ مبارک میں اسکاخاص اہتمام کیا جائے 

مغرب کے معاً بعد کم ازکم چھ رکعت اوابین اسی طرح اشراق کم ازکم چار رکعت ، اورچاشت کی بھی کم سے کم چار چھ رکعت پڑھ لی جائے
  اس مقدس ماہ میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کااہتمام کیا جائے
  نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کاحضرت جبریل علیہ السلام کے ساتھ رمضان المبارک میں قرآن کریم کا دورکرنا مشہور ومعروف واقعہ ہے
اور قرآن کریم کی تلاوت میں حروف کی ادائیگی کی خاص فکرہو
قرآن کریم کی تلاوت بھی صحیح طریقے سے کی جائے اور اگر قرآن کریم درست نہ ہو تو کم از کم اس کے درست کرنے کا اہتمام کرے یہ مبارک مہینہ اس کا بہترین موقع ہے
  اور جو لوگ قرآن کریم پڑھے ہوئے نہیں ہیں یا پڑھنے سے عاجز ہیں وہ زیادہ سے زیادہ تسبیحات واذکارکا اہتمام کریں نیز تیسراکلمہ اور درود شریف، استغفار کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن کریم سیکھنے فکر ضرور کریں
اسی طرح عام پڑھے لکھے، اور علما، طلباحضرات کم از کم اس مہینے میں قرآن کریم کے معانی اور تفسیر کے لئے بھی کچھ وقت فارغ کریں
اسی طرح گناہوں سے بچنے کا اہتمام بھی ضروری ہے کسی نیکی اور خیر کے کاموں کا مکمل فائدہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب اس کے مضرات سےبچاجائے جس طرح بیماری کےعلاج کے لئےدواکے ساتھ ساتھ پرہیزبھی ضروری ہوتاہے اسی طرح گناہوں سے بچنے کا اہتمام ضروری ہے خاص طورپر آنکھ ،کان، اور زبان کی حفاظت پر خاص توجہ دی جائے، غیبت حسد کینہ بغض وعداوت جیسے وائرس سےنہ صرف زبان بلکہ دل ودماغ کو پوری طرح محفوظ رکھاجائے
ان تمام امور کی بجاآوری کے ساتھ ان شاء اللہ رمضان کا لطف حاصل ہوگا اور رمضان المبارک کے برکات سے کامل طرپر مستفید ہو گا
اور اسکے لئے لازم ہے کہ صرف اس ماہ میں دنیاوی مصروفیات سے کچھ وقت کم کرکے عبادتوں پر توجہ دی جائےاور گناہوں سے بچنے کی فکر کی جائے اور مادیت کے غلبے کو کم کرکےروحانی غزاکا سامان فراہم کیاجائے۔
مجمد عظیم فیض آبادی۔
9358163428۔