Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 4, 2019

جونپور۔۔چیکنگ کے دوران کار سے تین لاکھ سے زائد رقم بر آمد۔۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے قصبہ واقع چنگی چوراہے پر ہفتہ کو صبح مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مجسٹریٹ نے ایک کار سے 3.30 لاکھ روپے برآمدکیا۔برآمد روپیوں سے متعلق پوچھ گچھ کے دوران معقول جواب اور کاغذات نہیں دینے پر پولیس نے پیسوں کو ٹریزری میں جمع کرادیا۔
اطلاع کے مطابق اکھلیش کمار یادو ولد ابھے راج یادو رہائشی پلٹوپور تھانہ برسٹھی ہفتہ کے روزکار سے 3.30 لاکھ روپے لے کر الہ آباد جا رتھا۔بتاتے ہیں کہ قصبہ کے مذکورہ چوراہے پر پہنچتے ہی گاڑی چیکنگ کر رہے مجسٹریٹ پردیپ کمار موریہ نے کار کو روک کر تلاشی لیا تو گاڑی سے ایک سیاہ بیگ میں رکھا3.30 لاکھ روپے برآمد ہوا۔جس کو قبضے میں لینے کے بعد مجسٹریٹ نے روپے کے مالک سے روپے کے بابت پوچھ گچھ کے دوران اکھلیش کمار یادو نے بتایا کہ زمین کی قسط جمع کرنے کے لئے الہ آباد جا رہا تھا اور برآمد روپے بینک سے نکالا ہے۔اس نے مجسٹریٹ کو بتایا کی برسٹھی کے ایس بی آئی سے 2 لاکھ اور 1.30 لاکھ کاشی گومتی بینک برسٹھی سے نکالا ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے ثبوت مانگا گیا تو روپے کے مالک نے موقع پر کوئی بھی ثبوت نہیں دے سکاجس کے بعد اس کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی انسپکٹر ہنس لال یادو فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور پیسوں کوقبضے میں لے کر کارروائی کرتے ہوئے ٹریزری میں جمع کرادیا۔اس ضمن میں مجسٹریٹ پردیپ کمار مور یہ نے بتایا کہ روپے کے مالک نے روپے کے بارے میں بتایا کہ بینک سے نکال کر الہ آبادلے جا رہا تھا لیکن موقع پر کوئی ثبوت نہیں دکھا سکاجس کے بعد کارروائی کر روپے کو ٹریزری میں جمع کر دیا گی
ا۔