Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 4, 2019

جونپور۔۔4 لاکھ نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کے سامان کی چوری۔ پولیس تفتیش میں لگی۔ڈاگ اسکواڈ کی لی جارہی ہے مدد۔

جون پور۔۔اتر پردیش  صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے ڈیہری گاؤں میں حوصلہ بلند چوروں نے ایک گھر میں داخل ہو کر کمرے میں آلماری کو توڑ کر اندر رکھا 4لاکھ کی نقدی، سونے چاندی کے زیورات سمیت تقریباً12لاکھ روپے کے سامان اٹھا لے گئے۔متاثرین کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانہ پولیس ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور جانچ شروع کرائی لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی۔جانچ کے دوران پولیس نے ٹوٹے ہوئے باکس اور شراب کی بوتل پاس کی ایک نہر کے قریب سے برآمد کیا۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی وریندر یادو اپنے کنبہ کے ساتھ گزشتہ شب کھانہ کھانے کے بعد گھر کے باہر سوئے تھے جبکہ کنبہ کے کچھ رکن چھت پر اور خواتین مکان کے اندر سو رہی تھی۔دیر شب حوصلہ بلند چور کھڑکی کے راستے مکان میں داخل ہو گئے اور اندر رکھا نقد ی، زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ روزانہ کی مانند الصبح جب گھر کی خواتین نیند سے بیدارہوئی تو مکان کے اندر کا منظر دیکھ کر شور مچانے لگی۔ کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور سارا سامان باہر تک بکھرا پڑا رکھ متاثرہ کنبہ نے فوراً اطلاع پولیس کو دیا۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے تفتیش شروع کیا تو گھر کے پاس واقع شاردا معاؤن نہر میں ٹوٹا صندوق ملا جس کے پاس شراب کی کچھ خالی بوتلیں برآمد ہوئی۔ جانچ کے دوران ڈاگ اسکوائڈ پڑوس کے گاؤں تک پہنچا لیکن پولیس کے ہاتھ کوئی خاص سراغ نہیں لگ سکا۔متاثر کے مطابق صندوق اور آلماری میں 4لاکھ کی نقدی سمیت لاکھوں کے زیورات اور قیمتی سامان چور اٹھا لے گئے جس کی قیمت12لاکھ روپے ہے۔پولیس نے معاملے میں متاثر کی تحریر پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔