Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 4, 2019

جونپور پارلیمانی سیٹ سے آزاد امید وار پر حملہ۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صدر لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں مضبوطی سے قسمت آزمارہے آزاد امیدوار صنعت کار اشوک سنگھ پر گزشتہ شب ان کے قریب رہنے والے ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کر دیا۔اپنے خاص بھروسہ مند کے ہاتھوں مارپیٹ کا شکار ہونے کے بعد امیدوار نے مقامی کوتوالی میں تحریردیکر  پانچ نامزد سمیت دس نا معلوم لوگوں کےاوپر مقدمہ قائم کرایا۔امیدوار کے ساتھ ہوئی بدسلوکی اور مارپیٹ کے واقعہ کو لیکر پورے شہر میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہے۔
اس ضمن میں امیدوار اشوک سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ شب وہ شہر کے پالیٹکنک چوراہے پر واقع اپنے دفتر پر حامیان کے ساتھ موجود تھے کہ اسی درمیان کبھی ان کا بھرسے مندر ہا رشی سنگھ اپنے ساتھیوں سمیت کے ساتھ آکر بدسلوکی کرتے ہوئے مارپیٹ کر اسلحہ سٹا کر دھمکی دینے لگا۔شور سن کر پہنچے ذاتی سکیورٹی گارڈ کے موقع پر پہنچنے پر مذکورہ سبھی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔واقعہ کے بعد متاثر نے اطلاع پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری کو دیتے ہوئے مقامی کوتوالی کو دی۔ہفتہ کی دوپہر میں متاثر نے مقامی کوتوالی میں تحریر دیا جس کے بعد پولیس نے پانچ نامزد سمیت کل10لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرلیا لیکن دوپہر تک ملزمان کی گرفتاری نہیں ہونے سے ناراض اشوک سنگھ اپنے حامیان کے ساتھ کوتوالی پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے دھرنہ پر بیٹھ گئے۔امیدوار کے دھرنہ پر بیٹھنے کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی نپیندر فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد یقین دہانی کراتے ہوئے دھرنہ ختم کرایا۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سبھی ملزمان کوشام تک گرفتار کر ضروری کاروائی کر رہی ہے۔