Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 4, 2019

دو کاروں کی سامنے سے ٹکر ، 6 افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش (صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے  تحت قصبہ شاہگنج کے  قریب جونپورشاہراہ پر نظیر آباد میں دو کاروں کی ٹکر میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں دو افراد کو علاج کے لئے ریاستی مردانہ اسپتال پہنچایا گیا دیگر زخمیوں کا علاج پرائیوٹ اسپتال میں جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق وارانسی کے ڈی ایل ڈبلیو رہائشی جتندر سنگھ یادو اپنے کنبہ کے ساتھ اپنی گاڑی کے ساتھ فیض آباد بیمار رشتہ دار کی عیادت کے لئے جا رہے تھے اور اعظم گڑھ ضلع کے پوئی تھا نہ حلقہ کوہنڈا گاؤں کے  محمد طالب کے اہل خانہ کے لوگ شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے رشتہ دار کے یہاں کار سے جارہے تھے کہ نظیر آباد کے سامنے تیز رفتار کاروں کی ٹکر ہو گئی جس میں بچہ لال یادو 55، جتندر سنگھ یادو 42 ولد ہریہر پرساد اور اس کا بیٹا دویانش یادو 11 زخمی ہوگئے وہیں دوسری گاڑی میں سوار محمد حلیم 25 ولد اعجاز احمد، ان کی بہن طوبی 16 اور شیزان 8 ولد محمد طالب زخمی ہوگئے شیزان  کی حالت نازک بتائی جارہی ہے طوبی اور بچے لال یادو کو ریاستی مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا گیا شزان، حلیم، جتندر سنگھ یادو اور دیوانش کو پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرا یا گیا کوتوالی پولیس ضروری کا روائی میں مصروف ہے۔