Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 4, 2019

جونپور۔۔۔رمضان کے مد نظر بجلی ، پانی,وصاف صفائی کے مسائل کو لیکر اتحاد المسلمین کے وفد سے حکام نے میمو لینے سے کیا انکار۔۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایم آئی ایم پارٹی کی ہنگامی میٹنگ ضلع دفتر پر ضلع صدر عمران بنٹی کی صدارت میں منعقد ہو ئی۔ اس دوران ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ماضی کی طرح اس سال بھی رمضان اور عید کے موقع پر بجلی، پانی، صحت و صفائی کے مطالبات کو لے  کر ایک وفد ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپنے کیلئے ضلع ہیڈکوارٹر پہنچا تھا جس کی اطلاع ایل آئی یو کے لوگوں کو بھی تھی لیکن ضلع مجسٹریٹ مودی جی کے انتخابی نظام میں مصروف ہونے کی وجہ سے وفد ایل آئی یو کے ساتھ سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپنے کیلئے ان کے دفتر پہنچا۔ضلع صدر عمران بنٹی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سٹی مجسٹریٹ نے میمورنڈم لینے سے انکار کر دیا نخاس وارڈ کے تحت تکیا محلے میں مسجد سے متصل نالی لبالب بھری رہتی ہے نالی کا پانی سڑک سے ہوتا ہوا قبرستان میں داخل ہو جاتا ہے جس سے نالی کے پانی سے قبریں ڈوبی رہتی ہیں جس کی اطلاع چھ ماہ پہلے ضلع کلکٹر کو دی گئی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی چند دنوں میں رمضا ن کا مہینہ شروع ہونے والا ہے سڑک اور قبرستان میں پانی جانے کی وجہ سے نمازیوں کو دقت کا سامنا کرنا ہو گا اور مسجد کی بنیادیں بھی کمزور ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان اور عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور ہر سال اس تہوار کے سلسلے میں پارٹی کی جانب سے میمورنڈم سونپا گیا ضلع انتظامیہ سے بجلی پانی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے مطالبہ کرتی ہے اس سال ضلع انتظامیہ کا رویہ بہتر نہیں تھا جس سے کارکنوں میں غم و غصہ پا یا جارہا ہے اور جلد ہی سماجی اور سیاسی لوگوں کے ساتھ مل کر معاملے کی اطلاع ضلع کلکٹر کو دی جائے گی۔اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری اور سابق سبھاسد شاہ نیاز احمد، سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرشید، خزانچی جاوید صدیقی، صدر اسمبلی صدر اشہد خان، شہر صدر محمد معراج، طارق خان، ایاذ احمد، فردوس احمد، منصور احمد، کمال الدین خصوصی طور پر موجود رہے۔