Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 15, 2019

بنگال ۔۔امت شاہ کے روڈ شو کے دوران ہوئے ہرتشدد ہنگامے پر سیاست تیز۔

صدائے وقت/ ذرائع۔۔/ 15/5/2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کلکتہ میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران ٹی ایم سی طلباء ونگ کے کارکنان اور بی جے پی کارکنان  کے درمیان ہوئی پرتشدد  جھڑپ پر اب کلکتہ سے لیکر دہلی تک سیاست گرما گئی ہے۔مبینہ طور پر الزام ہے کہ بی جے پی ورکرس نے بنگال کے سوشل ریفارمر ایشور چند ودیا ساگر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا جس سے طلباء اور بی جے پی کارکنان میں 
جھڑپ ہوگئی۔
بنگال میں احتجاجی مظاہرہ

بی جے پی کے خلاف بنگال میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ٹی ایم سی کے طلباء ونگ نے کلکتہ میں مظاہرہ کیا۔۔بائیں بازو کی جماعت سی پی ایم  اور سی پی آئی نے بھی مظاہر کیا جبکہ بی جے ہی نے دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سی پی ایم کے لیڈر سیتا رام یوچری نے کہا کہ کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تفتیش ہونی چاہئیے ۔امت شاہ نے کہا کہ اگر سی آر پی ایف نہ یوتی تو میرا بچ کر آنا م مشکل ہوتا۔
تی ای سی کا کہنا ہے کہ ان کے طلباء نے تو صرف کالے جھنڈے دیکھائے تھے بی جے پی نے تو بایر سے غنڈے بلوائے تھے۔