Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

سری لنکا کے کئی شہروں میں فرقہ وارانہ فساد۔۔۔۔مسلمانوں کو بنایا جا رہا ہے نشانہ۔پورے ملک میں رات کا کرفیو ۔۔۔۔وہاٹس ایپ و فیس بک سروسز معطل۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم نے کی امن بنائے رکھنے کی اپیل۔


صدائے وقت/ ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
سری لنکا کے کئی شہروں میں فرقہ وارانہ فساد پھوٹ پڑا ہے جس میں مسلمانوں کو ، ان کی عبادت گاہوں اور دکانوں کو نشانا بنایا جارہا ہے ۔۔کئی مسجدوں پر حملے کئیے گئے اور مقدس قرآن کی بے حرمتی کی گئ۔تاہم کسی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے۔

کئی قصبوں میں پولیس کو بھیڑ کنٹرل کرنے کے لئیے فائرنگ کرنی پڑی۔۔حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پورے ملک میں رات کا کرفیو لگا دیا۔۔۔وہاٹس ایپ و فیس بک کی خدمات معطل کردی گیئں جس سے افوہوں پر قابو پایا جا سکے۔

واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے چرچ اور ہوٹلوں میں خود کش دھماکے ہوئے تھے جس میں تقریباً 250 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور شک اسلامی انتہا پسند تنظیموں پر لگایا جا رہا ہے۔جبھی سے سری لنکا میں کشیدگی پائی جارہی تھی۔
سری لنکا کے وزیر اعظم وکرما سنگھے نے عوام سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری پولیس دہشت گردوں کو پکڑنے اور ان کو انجام تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔انھوں نے افواہوں کو نہ پھیلانے اور دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔
واضح ہو کہ سری لنکا کی آبادی دو کروڑ سے زائد ہے جس میں 10 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔اور اکثریت سنہالی بدھسٹ کی ہے۔