نئی دہلی صدائے وقت۔ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سنٹرل کاؤنسل آف انڈین میڈیسن نے ملک کے تمام یونانی اور آیورویدک ڈاکٹروں کو میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ دینے کا حق دے دیا ہے اس سلسلے میں سی سی آئی ایم نے تمام ریاستوں کو سرکلر جاری کیا ہے ۔سی سی آئی ایم کی اسسٹینٹ رجسٹرار شمشاد بانو نے ایک حکم نامہ جاری کرکے ریاستوں کو بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونانی اور آیورویدک ڈاکٹروں کے ذریعے جاری کردہ میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ سرکاری ملازمین اور تمام آفس میں تسلیم کیا جائے گا. یہ حکم سی سی آئی ایم کی دفعہ 17 انیس سو ستر کے تحت دیا گیا ہے۔
. ابھی تک صرف گورنمنٹ ہسپتالوں میں ڈیوٹی کررہے آیوش کے ڈاکٹروں پر یہ لاگو تھی اور آیوش کے سرکاری ڈاکٹر فٹنس سرٹیفیکیٹ ابھی تک جاری کرتے تھے.مگر اب پرائیویٹ پریکٹس کر رہے رجسٹرڈ یونانی اور آیورویدک ڈاکٹر بھی میڈیکل فٹنیس سرٹیفکٹ جاری کرنے کےمجاز ہوں گے۔
آیوش میڈیکل ایسوسی ایشن کے قومی ترجمان ڈاکٹر راکیش پانڈے نے کہا کہ اس حکم کے مطابق اب ملک کے سبھی 305 آیورویدک کالج اور 42 یونانی کالج سے پاس ہوئے اور سرکاری طور پر رجسٹرڈ ڈگری رکھنے والے یونانی اور آیوررویدک ڈاکٹر پرائیویٹ شعبوں میں کام کرنے والے یا پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر بھی اب میڈیکل فٹنیس سرٹیفکٹ جاری کر سکیں گے۔سی سی آئی ایم کے اس فیصلے سے یونانی اور آیورویدک ڈاکٹروں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔
ایک سروے رپورٹ کےمطابق ہر شہر کی کل آبادی کے 30 فیصد افراد یونانی اور آیوروید ڈاکٹروں سے اپنا علاج کرواتے ہیں۔اگر کسی کو میڈیکل سرٹیفکٹ کی ضرورت ہوتی تھی تو مجبوراً کسی ایلو پیتھک ڈاکٹر کو ایک موٹی رقم دیکر بنوانا پڑتا تھا۔اب اس قانون کے ذریعہ اس مسلہ کا بھی حل نکل آئے گا جس سے عوام کو بھی سہولیات دستیاب ہوگی۔