Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 5, 2019

یوگی آدیتہ ناتھ کا انتخابی جلسہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مچھلی شہر لوک سبھا حلقہ کے تھانہ گدی میں عوامی جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام نریندر مودی کی قیادت میں دوبارہ حکومت بنانے کیلئے تیار ہے۔صوبے میں بوا اور بھتیجے نے عوام کو گمراہ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت سے گھبرائے کانگریسیوں نے شہزادی کو میدان میں اتار دیاہے، باوجود اس کے عوام میں نریندر مودی کی مقبولیت برقرارہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں سابقہ دنوں ملک نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستانی دہشت گرد مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ نریندرمودی نے پانچ سالوں میں ملک کے لئے جوکام کیا ہے وہ 50 سالوں میں کانگریس نہیں کر سکی۔عوام میں مودی کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ پورا اپوزیشن بھاجپا کے خلاف انتخابی میدان میں ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سالمیت کیلئے ایک بار پھر سے نریندر مودی کی قیادت میں بھاجپا کی حکومت تشکیل میں اپے حق رائے دہی کا استعمال کریں جس سے ترقی کی راہ تیزی سے ہموار ہوسکے۔