Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 5, 2019

,,ٹرک و پک اپ میں تصادم،، تین افراد زخمی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے جہاں ساپور گاؤں کے قریب رائے بریلی۔جونپور شاہراہ پر اتوار کی الصبح ٹرک اور پک اپ میں ہوئی تصادم میں پک اپ میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں ایک کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مدھیہ پردیش سے سامان لیکر آرہی پک اپ اتوار کی الصبح جیسے ہی مذکورہ شاہراہ پر پہنچی سامنے سے آرہی ٹرک سے آمنے سامنے تصادم ہو گئی۔حادثہ میں پک اپ میں سوار منوج کمار 34ولد راج کمار رہائشی گڑھوا تھانہ برہز ضلع دیوریا،موہت لال19ولد پون لال ساکن گاماندا ضلع سگور مدھیہ پردیش سمیت نامعلوم نوجوان ڈرائیورزخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں نامعلوم ڈرائیور کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔