Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 5, 2019

جونپور۔ ایس پی سے شکایت کرنے پر متاثر شخص سے داروغہ جی ناراض۔۔۔۔۔۔۔لاک اپ میں کیا بند۔

جون پور.  اتر پردیش (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع کے پولیس سپرٹنڈنٹ ایک طرف جہاں پولیس کو چست درست کرنے کیلئے روز نئے طریقوں کا ایجاد کر نے میں مصروف ہے وہیں دوسری طرف پولیس لوگوں کو انصاف دلانے کے بجائے پریشان کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے۔تازہ معاملہ شہر کوتوالی کا ہے جہاں ایک متاثر کے زریعے اپنی پریشانی کی شکایت پولیس سپرٹنڈنٹ سے کرنے پر چوکی انچارج نے لاک اپ میں ڈال دیا اور کاروائی کے نام پر متاثر کا ہی استحصال کرنا شروع کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ شہر کوتوالی حلقہ کے منڈی نصیب خاں رہائشی محمد ظفر چائے کی دکان چلاتے ہیں۔ان کا ایک پٹی دار شراب نوشی کا عادی ہے جو اکثر شراب کے نشے میں ان کے کنبہ کو پریشان کرتا ہے۔سابقہ دنوں شرابی نے بیوی کے ساتھ چھیڑخانی کی تو ظفر نے مقامی بھنڈاری چوکی اور کوتوالی میں تحریر دیکر انصاف کی فریاد کی لیکن مایوسی ہاتھ ملی۔ادھر شرابی کی حرکتوں سے پریشان متاثر نے جب معاملے کی شکایت پولیس سپرٹنڈنٹ آشیش تیواری سے کیا تو انھوں نے متعلق چوکی انچارج کو کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت ملنے پر پولیس ملزمان کی تلاش میں دبش دینا شروع کیا لیکن جب ملزم نہیں ملا تو پولیس نے متاثر کو ہی چوکی پر بیٹھا لیا اور شکایت واپس لینے کا دباؤ بنانے لگے۔متاثر کے مطابق شکایت واپس نہیں لینے پر چوکی انچارج نے کوتوالی میں لاکر لاک اپ میں ڈال دیا۔اس ضمن میں پولیس کے زمہ داران سے پوچھا گیا تو وہ بات ٹالتے رہے۔