Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 28, 2019

ننھے روزہ دار!!!! کوشش کرے انسان تو کیا کام ہے مشکل؟

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
رمضان کا مبارک مہینہ اس بار شدید دھوپ و گرمی میں آیا ہے ۔گرمی کی شدت، لو کا قہر۔صبح اٹھتے ہی پیاس کا احساس، ١۵ گھنٹہ بغیر دانہ پانی کا گزارنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔۔۔۔مگر اعظم گڑھ کے دو بچوں نے جذبہ ایمانی سے لبریز ہوکر اسے کھیل ہی بنا دیا ۔۔جس طرح سے مسلمان عبادت کی لذت سے سرشار ذوق و شوق سے اس گرمی ، دھوپ کو مات دیکر اپنے ایمانی جذبے کو قائم رکھے ہوئے ہیں اسی طرح سے ننھے و نابالغ بچے بھی اپنے والدین کو دیکھ کر ایمانی جذبے سے شرابور ہوکر ، گھر والوں سے ضد کرکے روزہ رکھ رہے ہیں۔
اسی طرح کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں موضع کوٹلہ ضلع اعظم گڑھ کی اسماء بنت حافظ عبد الباطن کی 7 سالہ بیٹی جو درجہ دوئم کی طالبہ ہے نے ابھی تک ١٢ روزہ رکھکر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔۔۔اسماء کا چھوٹا بھائی کہاں پیچھے رہتے انھون نے بھی آٹھ روزے رکھ ڈالے۔ان جناب کی عمر صرف پانچ سال ہے اور ابھی درجہ اول میں پڑھتے ہیں۔


یہ دونوں بھائی بہن حافظ عبد الباطن کی نیک اولاد ہیں اور جافظ جی مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں شعبئہ حفظ میں استاد ہیں۔
قابل صد رشک ہیں ایسے والدین اور ان کی اولادیں جنکو دین کی ایسی تر بیت مل رہی کہ انشاء اللہ وہ آگے چل کر دین کے پکے سپاہی بنیں گے۔
ادارہ صدائے وقت ان بچوں کو اور والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور یہ گزارش بھی ہے کہ موسم کی سختی کے مد نظر ان کو اتنے ہی روزے رکھنے دیں جو وہ بہ آسانی رہ سکیں اور ان پر روزہ رکھنے کا قطعی دباو نہ ہو بلکہ شوق و حوصلہ از خود پیدا ہو۔