Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 3, 2019

جونپور۔۔گٹی سے بھری ٹرک ، پلٹی، راستہ جام۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے قصبہ بائی پاس کے قریب مرزاپور سے گٹی لادکر جونپور جا رہی ایک ٹرک شاہراہ پر کھڈے میں جانے سے پلٹ گئی جس کے سبب میں ٹرک ڈرائیور کو جہاں معمولی چوٹیں آگئی وہیں شاہراہ پر گٹی بکھرجانے سے جام لگ گیا۔کافی مشقت کے بعد پولیس نے ٹرک کو شاہراہ سے ہٹواکر آمد رفت شروع کرایا۔

اطلاع کے مطابق مرزاپور سے ٹرک نمبرUP63AT3803 جمعہ کی الصبح گٹی لادکر جونپور منڈی میں فروخت کرنے کیلئے ڈرائیور پردیپ کمار لا رہا تھا۔بتاتے ہیں مذکورہ بائی پاس کے قریب پہنچتے ہی شاہراہ پر واقع کھڈے میں ٹرک پہیا چلا گیا جس کے سبب میں بے قابو ہو کر ٹرک شاہراہ پر ہی پلٹ گئی اور گٹی پورے سڑک پر بکھر گئی۔واقعہ میں ٹرک ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد شاہراہ پر آمد رفت پوری طرح متاثر ہو گیا اور دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔جام کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تقریباً 6گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹرک کو شاہراہ کے ہٹواکر جام کو ختم کرایا جس کے بعد آمدرفت شروع ہو سکا۔