Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 3, 2019

تھائی لینڈ کے 66 سالہ بادشاہ نے اپنی ذاتی خاتون سیکورٹی گارڈ سے رچائی شادی۔۔۔۔

صدائے وقت/ ذرایع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
تھائی لینڈ کے راجہ وجیرالانگکور نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے گدی نشیں ہونے کی تقریب سے قبل اپنے ذاتی خاتون  باڈی گارڈ اور فوج کی ڈپٹی ہیڈ "سوتھیدا " سے شادی رچا لی۔راجہ نے سوتھیدا کو رانی کا درجہ بھی دے دیا۔اور اب وہ شاہی فیملی کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ اس کے قبل اس بابت کوئی چرچا بھی نہیں ہوئی اور گزشتہ یکم مئی کو اس کا اعلان کردیا گیا ۔۔تھائی لینڈ کے ٹی وی چینلوں پر اس کا اعلان ہوا اور کچھ دیر بات شادی کا ویڈیو بھی دیکھایا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ رانی سوتھیدا طویل عرصے سے راجہ کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔حالانکہ دونوں کو لیکر کبھی ان کے رشتوں کے متعلق کوئی بیان نہیں آیا۔
تھائی لینڈ کے موجودہ بادشاہ 66 سال کے ہیں 2016 میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور انھیں  قانونی طور پر بادشاہ بنانے کا اعلان کردیا گیا مگر متوفی راجہ کی موت پر پورے ملک میں ایک سال کا سوگ منانے کا اعلان کیا گیا جس کے چلتے موجودہ راجہ کے گدی نشین ہونے کی روایتی تقریب نہیں ہوئی ۔جو اب جلد ہی منعقد ہونیوالی ہے۔
راجہ وجیرالانگکارن پہلے ہی تین شادیاں کرچکے ہیں اور ان کے 7 بچے ہیں۔
تھائی لینڈ کی رانی بنی سوتھیدا تجائی اس سے پہلے تھائی لینڈ ایرویز میں فلائٹ اٹینٹنڈ کے طور پر کام کرتی تھی ۔وجیرالانگکور نے راجہ بنتے ہی انھیں 2016 میں فوج کے میں جنرل کے عہدے پر رکھدیا اور وہ ان کے ذاتی محافظ کے طور پر رہنے لگی۔۔
شادی کے لئیے دونوں نے رجسٹرار کے رجسٹر پر دستخط کئیے اور وہاں کی مذہبی رسم کے مطابق راجہ نے رانی کے سر ہر پاک پانی ڈالا۔اس طرح تھائی لینڈ کے راجہ نے شاہی خاندان اور عوام کے فرق کو مٹا کر ایک تاریخی کام انجام دیا۔