Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 3, 2019

جونپور۔۔۔شہر کی ثمیہ بنت عامر نے سی بی ایس سی امتحان میں بنایا مقام۔۔۔۔ضلع کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل۔حاصل کئیے 95.2 فیصد نمبر۔

اہل خانہ ، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ میں خوشی کی لہر۔
جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے محلہ میر مست کی رہنے والی ثمیہ بنت عامر نے سی بی ایس ای انٹر کے امتحان میں 95.2 فیصد نمبر حاصل کر کے ضلع کے ٹاپ ٹین میں خود کو شامل کر لیا۔ثمیہ محلہ سپاہ واقع مدرعائشہ چلڈرن اکیڈمی کی طالبہ ہے۔ثمیہ کے بہترین نمبرات سے پا س ہو نے اور ضلع میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو نے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ سمیت اسکول کے طلبہ اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مٹھائی کھلا کر لوگوں نے ثمیہ کو مبارک دینے کے علاوہ اس کے تابناک مسقبل کی دعاکی۔

اس موقع پر کالج کے مینیجر اور بانی مولانا انوار احمد قاسمی نے کہا کہ لیاقت کسی کی محتاج نہیں ہوتی ہے ثمیہ کے والد روزی روٹی کے لئے باہر رہتے ہیں والدہ گھریلو خاتون ہیں ایسے میں ثمیہ کی اپنی لیاقت لگن، محنت کے ذریعہ ضلع میں ٹاپ ٹین میں شامل کر نا ہم سب کے لئے ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کے لئے سبق آمیز ہے جو خود کچھ کر نے کے بجائے سب کچھ مقدر پر ڈال دیا کر تے ہیں دنیا میں ہر چیز مقدر سے نہیں ملا کر تی ہے اس کے لئے جد دو جہد کرنا پڑ تا ہے۔ثمیہ جیسی لڑکیاں جو اپنے روشن مستقل کے لئے خواب سجا تی ہیں اور اس کے تکمیل کے لئے جد و جہد کر تی ہیں۔ڈائرکٹر مسیح الزماں خاں نے کہا کہ ثمیہ بنت عامر نے ڈاکٹر بننے کا جو خواب دیکھا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ خواب ضرور شر مندہ تعبیر ہو گا۔اس مو قع پر سرپرست نیر جمالی، ڈاکٹر ابواکرم قاسمی، یوگیندر، انکت کمار، صدف پروین،مدھولیکا، دنیش کمار یادو وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔