Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 8, 2019

سہارنپور۔۔۔ایک خاتون نے نگر نگم کمشنر کے ہی آر او کو مارا تھپڑ۔۔

سہارنپور۔۔۔۔اتر پردیش۔۔نمائندہ / ذرائع۔
سہارنپور نگر نگم کی آفس میں چیف کلرک / کمشنر پی آر او کو اس وقت کئی تھپڑ رسید کر دئیے جب وہ اپنی آفس میں بیٹھے تھے۔اسٹریٹ لائٹ لگوانے کے لئیے کئی بار عرضی دینے کے باوجود کلرک کے ذریعہ بار بار بہانے بازی اور بلا وجہ دوڑانے والے سینیر کلرک ایس پی بھٹناگر کے سامنے درخواست کو پھاڑ کر پھینک دیا اور ان کو کئی تھپڑ جڑ دئیے۔اور اس خاتون کیساتھ آئے ایک نوجوان نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو بنا کر وائرل کردیا۔
اس واقعہ کی رپورٹ طرفین کی جانب سے قطب شیر تھانہ میں تحریر دی ہے۔
سینیئر کلرک ایس ہی بھٹناگر نے کمشنر کو درخواست دیکر اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطابہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اس عورت کو جانتا تک نہیں ، یہ کوئی میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس طرح کا واقعہ دوبارہ بھی ہو سکتا ہے۔
۔وہیں کمشنر گیاننیدر سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ بہت سیریس معاملہ ہے ۔۔اس پر کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب خاتون کی جانب سے پولیس تحریر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایس پی بھٹناگر اس سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے۔
واقعہ کو لیکر چہ میگوئیاں کا بزار گرم ہے۔عوام کو اس بات کا احساس تو ضرور ہے کہ صرف کام کے لئیے ٹال مٹول کرنے پر کوئی تھپڑ نہیں مارے گا۔۔۔۔پس ہردہ کچھ اور بھی ہے