Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 8, 2019

انٹر میڈیٹ کی طالبہ کی خود کشی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے جے سنگھ پور گاؤں میں ایک انٹر کی ایک طالبہ کی گھر کے کمرے میں مشتبہ حالت میں پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اہل خانہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی کیشویادو روزی روٹی کے سلسلے سے ممبئی میں رہتے ہیں۔گھر پر ان کی اہلیہ گیتا دیوی کے ساتھ بیٹی سندھیا 16جو مقامی انٹر کالج کی طالبہ تھی رہتی ہے۔بتاتے ہیں کہ روزانہ کی طرح گزشتہ شب سندھیا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سونے چلی گئی تھی۔بدھ کی صبح کام کیلئے والدہ جب کمرے میں داخل ہوئی تو بیٹی کی مشتبہ حالت میں پھانسی سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کردیا۔شو رسنتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔