Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 8, 2019

جونپور۔۔ڈھائی سال قبل چوری ہوئی لائسنسی ریوالور کوڑے کے ڈھیر سے بر آمد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کوپا گاؤں کے ایک مکان سے ڈھائی سال قبل نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہو کر نقد زیورات سمیت لائسنسی ریوالور پر ہاتھ صاف کر دیا تھا۔ گزشتہ شام مذکورہ ریوالور و 6 زندہ کارتوس کو ڑے کے ڈھیر میں ملنے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ریوالور کو قبضہ میں لیتے ہوئے ضروری کاروا ئی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ 25 ستمبر 2016 کو مذکورہ گاؤں رہائشی ہری ہر سنگھ کے مکان کا تالا توڑ نامعلوم چوروں نے ایک لاکھ نقدی، تقریباً پانچ لاکھ روپے قیمت زیورات سمیت لائسنسی ریوالور اور کارتوس پر ہاتھ صاف کر دیا تھا۔متاثر کی تحریر پر کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر معاملے کی تفتیش میں مصروف تھی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی تھی۔ گزشتہ شام گاؤں واقع ایک کوڑے کے ڈھیر ہٹانے کا کام چل رہا تھا اسی دوران کوڑے کے ڈھیر سے ایک ریوالور اور 6 زندہ کارتوس ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے کوتوالی پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی کوتوالی پولیس نے مذکورہ ریوالور کو قبضے میں لے کر تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔ ریوالور پر درج نمبر اور گاؤں رہائشی ہرہر سنگھ کے لائسنس کاملان کرایا گیاتو پتہ چلا کہ مذکورہ ریوالور ہری ہر سنگھ کی ہے جو تقریباً ڈھائی سال قبل چوری ہوئی تھی۔