Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 8, 2019

سڑک پر ہورہی شادی پر اہل موضع جو اعتراض۔۔۔۔باراتیوں کے ساتھ مارپیٹ۔۔۔پولیس کی نگرانی میں مکمل ہوئی شادی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
میرگنج تھانہ حلقہ کے کریاؤں گاؤں کے قریب سڑک پر شادی کے دوران ڈی جے کی دھن پر رقص کر رہے باراتیوں اور گاؤں و الوں سے ڈی جے بند کرانے کو لیکر تنازعہ کے بعد مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں تین باراتی زخمی ہو گئے جس سے شادی کی تقریب میں کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے گاؤں والوں کو ہٹاتے ہوئے نگرانی میں شادی کی رسم ادائیگی کرائی۔
اطلاع کے مطابق مقامی قصبہ میں گزشتہ شب پرتاپ گڑھ سے بارات آئی ہوئی تھی۔بارات مقامی ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی جہاں سے باراتی ڈی جے کی دھن پر رقص کرتے ہوئے دلہن کے گھر جا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ بارات مذکورہ گاؤں کے قریب سے ہو کر گزررہی تھی کہ اسی درمیان گاؤں کے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر پہنچ گئے اور ڈی جے کو بند کرانے لگے۔ڈی جے بند کرانے کی مخالفت کرنے پر مشتعل لوگوں نے باراتیوں پر حملہ کر دیا جس سے تین باراتی زخمی بھی ہو گئے۔ہوٹل آپریٹر کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے موقع پر جمع گاؤں والوں کو ہٹاتے ہوئے نگرانی میں شادی کی رسم ادائیگی کرائی۔