Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 8, 2019

دبنگوں نے دلتوں کے مکانوں میں لگائی آگ۔۔8 گھر جل کر برباد۔۔۔۔3 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے لطیف پور گاؤں میں گزشتہ دیر شام شہ زوروں نے گاؤں کے ہی 8دلتوں کے رہائشی مکانوں میں آگ لگا دی جس سے سبھی مکان سمیت قیمتی سامان اور گرہستی کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔پولیس نے معاملے میں متاثرین کی تحریر پر تین شہ زوروں کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کی دلت بستی میں گزشتہ شام مشتبہ حالت میں آگ لگنے سے آٹھ رہائشی مکان زد میں آگئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک گھر میں رکھی نقدی،موٹرسائیکل سمیت گرہستی کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔اس ضمن میں متاثرہ پریما دیوی اہلیہ جگتو نے مقامی کوتوالی میں تحریر دیکر الزام لگایا کہ گاؤن کے ہی سولو سنگھ ولد ونودر سنگھ،بال مکند ولد رام چندر سنگھ اور پرنس سنگھ ولد رام چندر سنگھ نے ان کے رہائشی گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا جس سے گھر میں رکھا زیورات،موٹرسائیکل سمیت نقدی جل کر خاک ہو گئی۔پولیس نے معاملے میں تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔