جونپور۔اتر پردیش۔صدائے وقت/ نمائندہ/ پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
. . . . . . . .
چونپور شہر کے عام آدمی پارٹی دفتر واقع ٹی ڈی کالج روڈ پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اس پی سی میں بی ایس پی کے سابق وزیر نکل دوبے و عاپ کے ضلع صدر و پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر انوراگ مشرا، ضلع سکریٹری محمد حیدر خان و بزرگ رہنما ٹھاکر پرساد رائے کی موجودگی میں عاپ نے لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئیے بہوجن سماج پارٹی ، سماج وادی پارٹی و راشٹریہ لوک دل کے اتحاد کو پارلیمانی حلقہ جونپور و حلقہ مچھلی شہر (محفوظ) کے لئیے اپنی حمایت کا خط سونپا۔اس موقع پر عاپ صدر جونپور ڈاکٹر انوراگ مشرا نے کہا کہ ملک پارٹی سے بڑا ہوتا ہے اور جب ملک پر مصیبت ہو تو پارٹی سے اوپر اٹھ کر ملک کے لئیے کام کرنا چاہئیے۔موجودہ مودی و شاہ کی جوڑی ملک کی جمہوریت و سرکاری قانونی ایجیسیز کو برباد کررہے ہیں۔اور دیش کے غریبوں کا پیسہ لوٹ کر چند بڑے تاجروں کی جیب بھر رہے ہیں۔اگر غلطی سے بھی مودی اور شاہ کی جوڑی پھر کامیاب ہوجاتی ہے تو اس ملک سے جمہوریت کا خاتمہ ہوجائے گا اور ملک میں پھر کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔ملک کی جمہوریت تانا شاہی میں تبدیل ہوجائے گی۔اس لئیے عاپ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ جونپور ضلع کی دونوں سیٹوں پر ووٹوں کے انتشار کو روکنے کے لئیے اتحاد کی حمایت کی جائے۔اور اپنے کارکنان اور ہم خیال لوگوں سے اپیل ہے کہ اتحاد کے امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور جھوٹے و جملہ باز تانا شاہ لوگوں کو شکست فاش دیں۔
بی ایس پی کے سابق وزیر نکل دوبے نے عاپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں جونپور سے عاپ کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جونپور سے عاپ نے 2014 میں 43771 ووٹ حاصل کی تھی اور مچھلی شہر سیٹ پر 9223 ووٹ ملے تھے۔عاپ کی حمایت سے اتحاد کی یقینی جیت کو اور تقویت ملے گی۔اس کے لئیے نکل دوبے نے عاپ کے قومی صدر و دہلی کے وزیر اعلیٰ اور اروند کیجریوال اور ضلع اکائی کو شکریہ کا خط دیا۔ضلع جنرل سکریٹری حیدر خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر عاپ و بی ایس پی کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود رہے۔