Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 29, 2019

راہل گاندھی مستعفیٰ ہونے پر بضد۔ ۔۔۔چار دنوں کے اندر متبادل ڈھونڈھ لینے کا مشورہ۔ ۔۔۔۔

صدائے وقت/  نئی دہلی۔ ۔٢٨ مئی۔ ۔۔/ نمائندہ/  ذرائع۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
لوک سبھا انتخابات 2019 میں ہار کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی استعفیٰ دینے کی ضد پر قائم ہیں۔ کانگریس کے دو سینئر لیڈران کے سی وینو گوپال اور احمد پٹیل نے انہیں منانے کی بھر پور کوشش کی لیکن راہل گاندھی نے صاف کہہ دیا کہ پارٹی ان کی جگہ کسی اور کو ڈھونڈ لے۔ راہل اب کانگریس صدر کے طور پر نہیں بلکہ کانگریس کارکن کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں خبر ہے کہ کانگریس چار دنوں میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے والی ہے۔ 
راہل گاندھی

ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ میں راہل گاندھی کی جگہ کسی اور کے نام پر غوروخوض کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، کانگریس ورکنک کمیٹی کی میٹنگ میں آخری بار راہل گاندھی کو منانے کی کوشش ہو گی۔ پھر بھی اگر وہ اپنی ضد پر قائم رہے تو ان کی جگہ لینے کے لئے کچھ سینئر لیڈروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ نئے صدر کے لئے کن ناموں کی چرچا ہے فی الحال اس پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
بتا دیں کہ ہفتہ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران راہل گاندھی نے اپنے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک عام کارکن کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ راہل نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ملک بھر میں گھوم کر کانگریس سے عوام کو قریب کرنے کا کام کریں گے۔
دوسری طرف، ان قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن رندیپ سنگھ سرجےوالا نے سی ڈبلیو سی کی طرف سے جاری ایک بیان ٹویٹ کر کے واضح کیا ہے کہ راہل گاندھی کے استعفیٰ کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔