Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 29, 2019

" آپ کی رائے " کے تحت ہیش ہے طارق شمیم کا تبصرہ۔۔۔۔۔۔۔طارق شمیم ایک سیاسی و سماجی کارکن۔



نیولے اور سانپ کی دوستی ناممکن ہے۔۔۔
طارق شمیم۔
صدائے وقت/ از طارق شمیم۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
یہ قانونِ قدرت ہے۔نیولا بار بار سانپ سے زخم کھائے گا اور بار بار جھاڑیوں میں جا جا کر جڑی بوٹیاں کھاکر واپس آئےگا اور بار بار زہریلے ناگ سے لڑےگا۔ سانپ سے لڑنا ہی نیولےکی 
تقدیر ہے۔
طارق شمیم

مسلمانوں سے بے وجہ کی ایک طرفہ دشمنی بی جے پی کی زندگی کا سبب ہے۔
#سب سے اول تو بی جےپی اس ملک کےاُس آئین کی دشمن ہے جس نے ملک کے ہر شہری کو برابری کاحق دیا۔دوسرے اسکا پورا وجود مسلم دشمنی پر ہی تو قائم ہے۔ اس کے پاس اس ملک کی ہندو اکثریت کو دینے کے لئے مسلمانوں کا ڈر اور ان سے نفرت کے سوا کچھ اور ہے ہی نہیں۔ پھر ایسی پارٹی کی حکومت میں مسلمان اسکے دربار کا بے غیرت بھکاری بننے کے بجائے غیرت کے ساتھ کچھ برس اپنی جگہ خاموش کھڑے بھی تو رہ سکتے ہیں۔اور ویسے بھی 72 سال میں ملک کی مختلف حکومتوں نے مسلمانوں سےکچھ نہ کچھ چھیننے کے علاوہ انھیں دیا ہی کیا ہے، جو یہ حکومت دے دیگی؟
باوجود ان حقائق کے اس ملک کا مسلمان نہ تو سرکاری خیرات نہاور پینشنوں کی لائن میں کھڑا ہے اور نہ ہی غربت اور قرضوں سے تنگ آکر خودکشی کر رہا ہے۔ پھر ان حالات میں ایک ایسے دشمن کے سامنے گڑگڑانا ذلت و رسوائ کے سوا اورکیا دے سکتا ہے جس کے پہچان ہی مسلمانوں اور اسلام کو گالیاں دینے پر قائم ہے؟
نوٹ!! آپ کی رائے کے تحت مضمون نگار کی رائے سے ادارہ صدائے وقت کا متفق ہونا ضروری نہیں۔