Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 14, 2019

حیدرآباد۔۔عنبر بیٹ کی مسجد کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کریا جائے۔محمد اظہر الدین۔

حیدر آباد۔۔تلنگانہ۔مورخہ 14 مئی 2019۔/ صدائے وقت / ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حیدر آباد میں عنبر بیٹ کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کا مطالبہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے قائم مقام صدر ، سابق کرکٹر محمد اظہرالدین نے کیا ہے۔حیدر آباد میں ایک پریس ریلیز میں پی سی سی صدر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مسجد کو شہید کرنے کے ذمہ داران بلدیہ کے عہدیداران بطور خاص بلدیہ کے کمشنر کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔اظہر الدین نے کہا کہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مسجد غیر قانونی طور پر منہدم کی گئی۔اس کے باوجود آج تک بلدیہ کے اہلکاروں پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔انھون نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مسجد وقف کی جائیداد ہے اس کے باوجود بلدیہ کے اہل کاروں نے قابضین کو بھاری معاوضہ دیکر ، قبضہ بے دخل کرتے ہوئے مسجد کو شہید کردیا جبکہ وقف کی ملکیت پر بلدیہ کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔