Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 20, 2019

پارلیمانی الیکشن میں ہوئے تنازعہ نے طول پکڑا۔۔بھیم آرمی نے سنبھالا مورچہ۔

جون پور۔۔۔اتر ہردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملہنی تھانہ حلقہ کے بریا قاضی گاؤں میں پارلیمانی انتخاب میں اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کے معاملے میں دو نوجوانوں کو بھاجپا حامیان کے زریعے پٹائی معاملے نے طول پکڑ لیا۔پیر کے روز بھیم آرمی کی قیادت میں درجنوں کی تعداد میں خواتین اور مرد مقامی تھانے پر جمع ہو کر ہنگامہ کرتے ہوئے کاروائی کی مانگ کرنے لگے۔یہاں سے سبھی انصاف کی فریاد لیکر پولیس سپرٹنڈنٹ کے دفتر پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کاروائی کی مانگ کی۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد کاروائی کی یقین دہانی کے بعد سبھی انتباہ دیتے ہوئے واپس لوٹ گئے
۔
بتاتے ہیں کہ گزشتہ 12مئی کو ہوئے انتخاب میں گاؤں رہائشی اوم پرکاش گوتم نے اتحاد کے امیدوار کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔الزام ہے کہ اتحاد کو ووٹ دینا پڑوس کے شہ زوروں کو ناگوار گزرا اور انھوں نے گزشتہ 16مئی کو اوم پرکاش کے دونوں بیٹوں ستیہ وان گوتم 18اور انکت گوتم کو اس وقت پٹائی کر دی جب دونوں رفع حاجت کر واپس لوٹ رہے تھے۔معاملے میں متاثر نے مقامی تھانے پر تحریر دیا لیکن الزام ہے کہ پولیس نے تحریر میں تبدیلی کر دفعہ بدل دی۔پیر کے روز واقعہ کی اطلاع پر بھیم آرمی کے درجوں رکن متاثرین کے ساتھ مقامی تھانے پر پہنچ کر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا۔یہاں سے کچھ وقت بعد سبھی کلکٹریٹ واقع ایس پی آشیش تیوار کے دفتر پر پہنچ کرہنگامہ کرنے لگے جس پرپولیس محکمہ میں افرا تفری مچ گئی اور سی او سٹی نپیندر سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔اس دوران مشتعل بھیم آرمی کے اراکین نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی کی مانگ کی اور الزام لگایا کہ پولیس متاثرین کو نظر انداز کر ملزمان کی مدد کر رہی ہے۔افسران کی ملزم کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کے بعد کاروائی نہیں ہونے پر احتجاج کاانتباہ دیتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔