Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 20, 2019

اہل خانہ نے ہمت دیکھائی۔۔چوری کرنے آئے دو چوروں میں سے ایک کو پکڑ لیا۔دوسرا بھاگنے میں کامیاب۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
برسٹھی تھانہ حلقہ کے تحت پپراون رہائشی وکاس دوبے ولد رام جی کے گھر میں گزشتہ رات چوری کی نیت سے دو چور گھس گئے یک چور کو گھر کی خواتین اور مرد نے چھت کے راستے سے بھاگتے وقت پکڑ لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی چوری کے سامانوں کے ساتھ چھت سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب رہا موقع پر جمع ہو ئے دیہی عوام نے چور کی پٹائی کے بعد اسے سو نمبر پولیس کے حوالے کر دیا پکڑے گئے چور کی شناخت ونود کمار یادو عرف بکئی یاد ولد مکندی لال یادو ساکن بریٹھی تھانہ برسٹھی کے طور پر ہوئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ پکڑا گیا ونود یادو عرف بکئی برسٹھی تھانے کا ہسٹری شیٹر ملزم ہے جو عصمت دری جیسے سنگین جرائم میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔پکڑے گئے چورکے پاس چار مینا اور ایک جوڑے پازیب برآمد ہوا ہے جب کہ اس کا دوسرا نامعلوم ساتھی دو سونے کی چین کے ایک جوڑے سونے کا ٹپس اور ایک جوڑی سونے کی بالیاں سمیت قیمتی کپڑے لے کر چھت سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب رہاالزام ہے کہ پولیس پکڑے گئے ملزم کے ساتھ دوسرے دیگر چور کے فرار ہونے کو ماننے سے انکار کر رہی ہے۔