Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 20, 2019

جونپور۔۔بے قابو پک اپ کھڑے ٹرک سے ٹکرائی۔کئی زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
منگر ابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سجان گنج روڈ پر جے پال پور کے نزدیک پیر کی الصبح بے قابو پک اپ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک میں گھس گئی جس کے سبب میں پک اپ پر سوارچار لڑکیوں سمیت تین دیگرافراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک 
بتائی جارہی ہے۔

بتاتے ہیں کہ پوارا تھانہ علاقہ کے موضع سراواں میں ہیرالال یادو کے یہاں گزشتہ اتوار کو تقریب تھی جس میں آرکیسٹرا کا پروگرام ختم کر کے پیر کے روز آرکیسٹرا میں شامل چھتیس گڑھ صوبے کے ضلع بلاسپور کے تحت تخت پو ر تھانہ حلقہ رہائشی جیا 14بنت ٹکاری، ضلع بلودا کے سمگا تھانہ حلقہ کے تحت داماکھیڑا گاؤں رہائشی بنجاری بنت رام داس 15، ضلع درگ کے تھانہ بیمیترا حلقہ کے کمریا رہائشی پوجا18 بنت دھرمو اورا س کی چھوٹی بہن جیوتی 15 مچھلی شہر تھانہ حلقہ کے نورپور گاؤں رہائشی گووند20 ولد راجندر پرساد سجان گنج تھانہ حلقہ کے فرید آباد گاؤں کے رہائشی سچن 18 سنتوش کمار ر اور نگولی گاؤں رہائشی بالچندر پٹیل 25 ننہکو رام پٹیل پک اپ سے واپس سجان گنج جا رہے تھے کہ اسی دوران پک اپ سجان گنج روڈ پر واقع جے پال پور کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ٹرک سی جی 31 کے 8733 میں گھس گئی اور موقع پر چیخ وپکار مچ گئی شور سن کر مو قع پر لوگ جمع ہوگئے اور واقعہ کی اطلاع دیتے ہو ئے لوگوں نے زخمیوں کو پک اپ سے باہر نکالا اور ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو طبی صحت مرکز پہنچایا گیا جہاں سچن اور جیوتی کی حالت نازک دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج طبی صحت مرکز میں چل رہا ہے۔ اس ضمن میں معلومات کر نے پر آرکیسٹرا میں کام کرنے والی نوعمر لڑکیوں نے بتایا کی علاقے کے مدھے پورہ رہائشی برجیش راؤ آرکیسٹرا پارٹی چلاتا ہے اسی کے ذریعے ہم سب یہاں آئے تھے اور مچھلی شہر میں رہ کر آرکسٹرا کا کام کرتے تھے۔ واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹرک اور پک اپ دونوں گاڑیوں کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔