Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 13, 2019

اعظم گڑھ۔۔پرائیوٹ لائن مین کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ مورخہ 13 مئی 2019/ عبدالرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع اعظم گڑھ کے دیوگاوں کوتوالی حلقہ کے تحت موضع ترولی کا رہائشی پرائیویٹ لائن مین کی  آج صبح بجلی کے کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔موقعے پر پہنچی پولیس نے پنچ نامہ بھر کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئیے بھیج دیا ۔
اطلاع کے مطابق موضع ترولی رہائشی 28 سالا راہل چوہان ولد ایشور چوہان پرائیویٹ لائن میں کا کام کرتا ہے ، دوشنبہ کی صبح تقریباً 9 بجے چک بندھوا گاوں میں بجلی تھیک کرنے گیا تھا۔گاوں والوں کے مطابق راہل نے بجلی سب اسٹیشن پر فون کرکے شٹ ڈاون لینے کی بات کی تھی مگر جب وہ ٹرانسفارمر پر چڑھا اسی وقت ہائی ٹینشن تار سے کرنٹ کی چپیٹ میں آکر جھلس گیا۔فوراً ہی لوگوں نے اسے علاج کے لئیے پی ایچ سی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس واردات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی دیگاوں کوتوالی کی پولیس قانونی کاروائی میں لگ گئی۔
اس واقعہ سےموضع میں سکوت طاری ہے۔اہل موضع بجلی ڈپارٹمنٹ کو اس حادثہ کا ذمہ دار  قرار دے رہے ہیں ۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر راہل کے ذریعہ فون کرنے کے بعد بجلی سپلائی بند ہوگئی ہوتی تو اتنا دردناک حادثہ نہ ہوتا۔
واقعہ کی تحریری رہورٹ متوفی کے چچا نے کوتوالی دیو گاوں کو دے دی ہے۔