Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 7, 2019

جونپور۔۔تاجر کی ڈی سی ایم کی لوٹ کا معاملہ۔۔16 نا معلوم افراد پر مقدمہ درج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے کھٹہن راستے پر وصولی اور سامان کی سپلائی کرکے واپس آ رہے ڈی سی ایم ڈرائیور اور سڑک پر کھڑے بلیرو سوارشہ زوروں لوگوں کے درمیان تنازعہ کے معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کی مداخلت کے بعد 16 نامعلوم لوگو ں کے خلاف مارپیٹ اور لوٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ اس معاملے میں تاجروں نے پولیس سپرٹنڈنٹ سے ملاقات کر مقدمہ درج کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کے کوہروٹی وارڈ رہائشی امت کمار گپتا کی ایک پارلے کمپنی کی ایجنسی ہے۔ گزشتہ منگل کی شب وہ قصبہ رہائشی امت کمار کے ساتھ  پروڈکٹ کی علاقے میں سپلائی اور وصولی کرکے اپنے ڈرائیور سنتوش رہائشی قاسم پور کے ساتھ واپس لوٹ رہا تھا تبھی درجنوں لوگ کلاں پور میں نولی موڑ کے قریب ایک شراب کی دکان کے سامنے اپنی بلیرو کھڑی کرکے شراب نوشی کررہے تھے۔ راستہ مانگنے پر ڈی سی ایم ڈرائیور سنتوش کی پٹائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 60 ہزار نقد اور گاڑی مالک امت گپتا سے سونے کی چین چھین لیا تھا۔ا مت کمار نے پولیس کو اطلاع دی تو موقع پر پہنچی پولیس نے بلیرو کو تھانے لے آئی جبکہ ملزم فرار ہو گئے تھے۔ امت نے تھانے پر تحریر دیا لیکن تھانہ انچارج نے یہ کہہ کر مقدمہ نہیں لکھا کی لوٹ کی بات صحیح نہیں ہے۔معاملے میں تھانہ انچارج کے رویہ سے ناراض تاجروں نے جمعرات کے روز پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کر مقدمہ درج ضروری کروائی کی مانگ کی تھی۔جمعہ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کی مداخلت کے بعد امت گپتا کی تحریر پر 16 نامعلوم لوگو کے خلاف دفعہ مقدمہ درج ہوا۔