Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 7, 2019

جونپور۔۔۔اوگھڑ بابا نے کی نابالغ لڑکی کی عصمت دری۔۔۔بابا ہوا گرفتار۔۔۔

جون پور (نمائندہ صدائے وقت)۔

 .  .  .  .   .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   کھٹہن تھانہ حلقہ کے بھیورہا گاؤں میں کئی سالوں سے رہ کر خود کو اوگھڑبابا بتانے والے بابا کے خلاف گزشتہ شام اپنی والدہ کے ساتھ درشن کیلئے آئی ایک لڑکی نے زبردستی آبروریزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانے پر تحریر دیا۔تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر دیر شب میں ہی ملزم بابا کو گرفتارکر متاثرہ کو میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ سرپتہاں تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں رہائشی خاتون رمیش کمار ورما عرف اوگھڑ بابا کی مرید تھی۔وہ گزشتہ روز اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ بابا کے یہاں آئی تھی جہاں کسی بہانے سے بابا نے اس کی بیٹی کو چھت پر بلا کر زبردستی عصمت دری کر دیا۔کافی وقت گزرنے پر جب خاتون اپنی بیٹی کو تلاش کرتے ہوئے چھت پر پہنچی تو بیٹی نے آپ گزری بتائی۔بابا کی عقیدت میں چور رہنے والی خاتون کو پوری حقیقت معلوم ہوئی تو اس نے فوراً فون پر پولیس کو اطلاع دی اور ملزم بابا کو گرفتارکرانے کے بعد متاثرہ کو لیکر تھانے پہنچ گئی۔متاثرہ کی تحریر ملتے ہی پولیس نے مقدمہ قائم کرتے ہوئے میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتا بھیج دیا۔