Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 7, 2019

دبئی میں خوفناک بس حادثہ۔۔17 افراد ہلاک، پانچ زخمی۔۔۔۔مہلوکین میں 12 کا تعلق ہندوستان سے۔۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
مورخہ 6 جون 2019.
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دبئی میں عمان سے آرہی ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئ۔بس میں کل ٣١ افراد سوار تھے ۔۔حادثہ اتنا خوفناک و شدید تھا کہ 17 افراد ہلاک اور 5 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔مہلوکین میں 12 افراد ہندوستانی ہیں۔
خلیج ٹائمس نے دبئی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بس عمان سے دبئی جارہی تھی جس میں ٣١ افراد سوار تھے اسی درمیان الرشیدیہ ایکزٹ کی قریب شیخ محمد بن زید روڈ پر ایک سگنل (نشان) سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔

دبئی میں انڈین سفارت خانے نے ١٢ ہندوستانی افراد کے مرنے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
حادثے میں ۵ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو دبئی کے الرشیدیہ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
مہلوکین میں راجہ گوپالن، فیروز خان پٹھان، ریشما فیروز خان، دیپک کمار، جلال الدین ارکاویٹلی، کرن جانی ، واسودیو تلک رام جواہر ٹھاکر،
اس سلسلے میں صحیح جانکاری لینے کے لئیے دبئی میں ایک ہیلپ لائن  نمبر جاری کیا گیا ہے۔
ہیلپ لائن۔۔نمبر۔۔
+971-565463903.