Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 7, 2019

ڈھابے پر کھانے کے دوران دو گروپ میں مار پیٹ و ہنگامہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مجڈیہا گاؤں واقع ایک ڈھابے پر کھانا کھانے کے دوران لڑکی کے ساتھ وہاں پر موجود شہ زوروں نے کرسی کو لے کر بدسلوکی کر دیا۔بدسلوکی کی مخالفت کرنے پر لڑکی اور اس کے ماما کو مارپیٹ کرزخمی کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دونوں جانب سے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے ڈھابہ مینیجر کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق صبرحد گاؤں رہائشی عرفی شیخ (38) ولد مین الدین اپنی بھانجی شازیہ شیخ (21) بنت ریحان احمد اور کنبہ کے دوسرے ارکان کے ساتھ گزشتہ شب مقامی ڈھابے پر کھانہ کھانے کیلئے گئے تھے۔الزام ہے کہ کھانا کھاتے وقت سامنے کی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے کچھ نوجوانوں نے کرسی کو لے کر طنزکرنا شروع کر دیا۔مخالفت کرنے پر نوجوانوں نے شازیہ اور اس کے ماما کو مارپیٹ کر زخمی کردیا۔ واقعہ کی خبر لگتے ہی صبر حد اور ڈھابا آپریٹر کے گاؤں کے بھاری تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ اطلاع پر پہنچی کوتوالی پولیس و سی او اجے کمار شریواستو نے دونوں گاؤں کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ڈھابا بند کراکر لوگوں کو سمجھاتے ہوئے معاملہ ختم کرایا۔پولیس نے زخمیوں کو مقامی مردانہ اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا۔متاثر کی تحریر پر پولیس نے شارق ولد علیم الدین، واشف ولد فیض امتیاز، تابش اور ڈھابے کے منیجر محمد واشف کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ درج کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔