Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 27, 2019

جونپور۔۔۔سپاہی کے کمرے میں چوری۔۔۔62 ہزار نقدی و زیورات پر ہاتھ صاف۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ائن بازار تھانہ حلقہ کے پولیس لائن میں ایک بار پھر چوروں نے پولیس کو ہی چیلنج کرتے ہوئے سپاہی کے کمرے سے 62ہزار نقدی سمیت قیمتی زیورات اٹھا لے گئے۔پولیس لائن کیمپس میں ہوئی چوری سے پولیس محکمہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔معاملے میں پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ضلع میں تعینات پولیس کانسٹیبل ارون یادو پولیس لائن کے بلاک کے ایم میں کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔وہ 23جون کو تعطیل لیکر پورے کنبہ کے ساتھ گاؤں گئے تھے۔جمعرات کے روز جب وہ کنبہ کے ساتھ واپس لوٹے تو کمرے کا سامان بکھرا دیکھ ہوش اڑ گئے۔چوروں نے کمرے کا تالا توڑ کر اندر رکھا 62ہزار نقدی اور 2لاکھ سے زیادہ کے زیورات اٹھا لے گئے تھے۔متاثر کانسٹیبل کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کے ساتھ موقع معائنہ کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔واضع ہو کہ اس سے قبل بھی چوروں نے پولیس لائن احاطے سے ڈی ایم کے گنر کے کمرے کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے قیمت کے زیورات اٹھا لے گئے۔اس کے علاوہ جج کالونی میں ایڈیشنل ضلع جج کے رہائش سے بھی چوروں نے لاکھوں کی چوری کی ہے۔پولیس ابھی تک چوروں کا پتہ لگانے میں ناکام ہی ثابت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔