Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 25, 2019

7 سالہ معصوم لڑکی سے عصمت دری کا معاملہ۔

جون پور۔۔۔اتر ردیش (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے کیوٹلی کلاں گاؤں میں ایک7سالہ معصوم کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی ایک کنبہ مزدوری کرتا ہے۔گزشتہ روز گاؤں کی شادی میں کام کرنے کیلئے ماں گئی ہوئی تھی جبکہ والد بھی مزدوری کرنے گیا تھا۔گھر پر 7سالہ معصوم تنہا تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاؤں کے ہی ایک نوجوان نے کھیت میں لے جا کر اس کے ساتھ عصمت دری کرتے ہوئے بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ہوش میں آنے پر معصوم روتی ہوئی گھر پہنچ کر والدہ کو آپ گزری بتائی تو وہ شکایت لیکر ملزم کے گھر پہنچی جہاں سے اسے پھٹکارلگاتے ہوئے بھگا دیا گیا۔گاؤں کے کچھ معزز لوگوں کو جب معلومات ہوئی تو متاثرہ کو لیکر تھانے پہنچ تحریر دیکر مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کرتے متاثرہ کو میڈیکل کیلئے بھیج ملزم کی تلاش میں دبش دے رہی ہے۔