Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 25, 2019

جونپور۔ظفر أباد میں سڑک کو چوڑا کرنے کی غرض سے ناجاٸز قبضہ ہٹایا گیا۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ ).
......................................................
ظفرآباد قصبہ میں ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سڑک چوڑا کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے سابقہ میں لگائے گئے نشان کو بھاری پولیس فورس کے ساتھ جے سی بی کی مدد سے منہدم کرادیا۔قصبہ میں پورے دن چلے قبضہ ہٹانے کی کاروائی کے دوران کئی لوگوں سے انتظامی افسران کے ساتھ کہا سنی بھی ہوئی۔ٹیم کی قیادت کر رہے جوائنٹ مجسٹریٹ نے کچھ لوگوں کو دو دن کا وقت دیکر خود سے نشان کے مطابق قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی۔اس دوران پورے دن قصبہ میں افرا تفری مچ ماحول قائم رہا۔
واضع ہو کہ ظفرآناد قصبہ میں گزشتہ سال سڑ کو چوڑا کرنے کیلئے محکمہ تعمیر عائمہ نے لال نشان لگا کر قبضہ کو خود ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے کچھ قبضہ کو منہدم کرایا تھا۔اس دوران نالی کو پیچھے کر سڑک کو چوڑاکرنے کی تیاری چل رہی تھی کہ یکایک محکمہ نے رات کے اندھیرے میں سابقہ کی طرح ہی سڑک کی تعمیر کر اپنا ہاتھ کھڑا کر دیا جس پر قبضہ رہائشی سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام بساون اگرہری نے ہائی کورٹ الہ آباد میں رٹ دائر کر رپورٹ طلب کرائی۔معاملے میں عدالت نے ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قبضہ کی سڑک کو چوڑا کرنے کے ساتھ ناجائز قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی۔ہائی کورٹ کا حکم ملتے ہی ایس ڈی ایم صدر،جوائنٹ مجسٹریٹ ستیہ پرکاس منگل کے روزریونیو اور پولیس وپی اے سی کے درجنوں جوانوں کے ساتھ جے سی بی لیکر قبضہ میں پہنچ گئے۔اس دوران سابقہ میں لگائے گئے نشان کے مطابق قبضہ منہدم کرانے کی کاروائی شروع کرائی جس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے افسران سے کہا سنی کیا۔پورے دن چلے ہائی پروفائیل ڈرامے کے دوران کچھ مکان مالکان نے ایس ڈی ایم سے قبضہ ہٹانے کیلئے کچھ وقت کی مانگ کی جس پر ایس ڈی ایم نے دو دنوں میں خود سے قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی۔اس دوران جلالپور،ظفرآباد تھانے کی فورس کے علاوہ 20خاتون پولیس،تحصیلدار،محکمہ تعمیر عائمہ کے افسران،ظفرآباد قصبہ کے ایگزیکٹو افسر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔