Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 4, 2019

8 جون سے دہلی کے کئی علاقوں میں لگائے جائیں گے سی سی ٹی وی کیمرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اروند کیجری وال ۔۔وزیر اعلیٰ دہلی۔

نئی دہلی۔۔۔۔۔صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دہلی کے چپہ چپہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا پروگرام اب کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔۔۔برسر اقتدار عام آدمی پارٹی کے چار سال کے جدو جہد کے بعد اب راستہ صاف ہوا ہے ۔اس بابت وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 8 جون سے اس پر کام شروع ہو گا۔
ار وند کیجری وال

دہلی کے وزیر اعلیٰ کے سامنے مرکزی سرکار کے نمائندے کے طور پر دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نے قانونی پیچیدگیاں پیدا کرکے دہلی ریاستی سرکار کے اس پروجیکٹ کو روک دیا تھا۔۔۔کیجریوال نے سات دنوں تک گورنر کی رہائش گاہ پر ایک ہفتہ تک اجتجاجی مظاہرہ بھی کیئے تھے۔وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کیمرے لگانے کی تجویز منظور ہوچکی ہے اور ٹنڈر بھی پاس ہوچکا ہے ۔۔ستر ہزار کیمرے لگانے کا سروے بھی پورا کر لیا گیا ہے۔اب آٹھ جون سے شہر کے مختلف علاقوں میں کیمرے لگائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔۔۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جون کے اواخر میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی جس میں ایک لاکھ چالیس ہزار کیمرے کی مزید منظوری لی جائے گی ۔سرکار اسکولوں میں بھی کیمرے لگوائے گی ۔تقریباً ڈیڑھ لاکھ کیمرے اسکولوں میں لگیں گے ۔۔

اس پرجیکٹ پر بھی کام شروع ہوگیا ہے اور یہ نومبر تک پورا ہو جائے گا۔اس کے علاوہ ڈی ٹی سی بسوں میں بھی کیمرے لگانے کا کام چل رہا ہے ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پوری دار الحکومت میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانا عاپ کا ایک خاص پروگرام ہے ۔۔عاپ نے دہلی کے لوگوں سے وعدہ بھی کیا تھا۔