Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 4, 2019

مایاوتی کے بعد اکھیلیش یادو کا بھی اعلان۔۔ضمنی الیکشن میں تنہا لڑے گی سپا۔

لکھنئو۔۔۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت/ ذرائع/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے گزشتہ دن ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی کا ضمنی الیکشن تنہا لڑے گی۔حالانکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عظیم اتحاد کو ابھی ختم نہیں کیا جارہا ہے ۔
اس پر اب اکھیلیش یادو  نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔انھوں نے بھی 11 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تنہا لڑنے کی بات کی ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے اتحاد سے الگ ہونے کی خبروں پر سماجوادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ اتحاد کو لیکر کوئی فیصلہ ہم اس وقت کریں گے جب بی ایس پی کیطرف سے کوئی اعلان سامنے آئے گا۔اس کے بعد ہی طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے ۔
اس کے بعد سماجوادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے بھی کہا کہ اگر اتحاد ختم ہوتا ہے تو میں اس پر گہرائی سے غور وخوص کروں گا اور اگر ضمنی الیکشن میں اتحاد نہیں ہوتا تو سماجوادی پارٹی الیکشن کی تیاری کرے گی اور تنہا سبھی 11 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔۔۔