Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 16, 2019

9 سال کی معصوم بچی کے ساتھ زنا بالجبر۔۔

جون پور.. (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں ننہال آئی ایک معصوم کو گاؤں رہائشی ایک نوجوان نے بہانے سے گاؤں کی قبرستان پر لے جا کر عصمت دری کر بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ملزم کے رشتہ دار معاملے میں صلح کرانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام ہو گئے۔معاملے میں پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے متاثرہ کو میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیج ملزم کی تلاش میں ہر ممکن مقام پر دبس دے رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکوہ گاؤں میں اپنے ننہال میں والدہ کے ساتھ آئی 9سال کی معصوم گاؤں میں گزشتہ شب آئی بارات میں باراتیوں کا ڈانس دیکھنے گئی تھی۔الزام ہے کہ وہیں پر گاؤں رہائشی ایک نوجوان اسے مل گیا اور اسے بہانے سے گاؤں کی سنسان مقام پر قبرستان لے گیا اور عصمت دری کیا۔اس دوران معصوم کے بیہوش ہونے پر وہ گھبراکر فرار ہو گیا۔نصف گھنٹے بعد ہوش میں آنے پر معصوم روتی ہوئی گھر پہنچی اور اہل خانہ کو آپ گزری بتائی۔ادھر لڑکے کے گھر والے بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور صلح کرنے کا دباؤ بنانے لگے لیکن بات نہیں بنی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج وجے کمار چورسیا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تحریر کی بنیاد پر گاؤں رہائشی اجیت ملاح کے خلاف عصمت دری اور پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر متاثرہ کو میڈیکل معائنہ کیلئے ضلع اسپتال بھیجا۔