Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 16, 2019

شرابی دولھے کیساتھ شادی کرنے سے دلھن کا انکار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ نماٸندہ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے سدھائیں گاؤں میں گزشتہ رات آئی بارات میں شراب کے نشے میں بدمست باراتی ڈی جے پر ڈانس کر نے کے دوران آپس میں ہی لڑ گئے دوراچار کے دوران دولہے کو شراب کے نشہ میں بدمست دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا۔کافی دیر تک صلح سمجھوتہ کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر بغیر دلہن کے ہی باراتیوں کو لوٹنا پڑا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کو توالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی کیشو پرساد یادو کی بیٹی ببیتا رانہ کی شادی رامو یادو ولد دیپ چندر ساکن چھتوپٹی تھانہ سرائے میر ضلع اعظم گڑھ کے ساتھ طے ہوئی تھی۔مقررہ تاریخ پر اتوار کے روز رات کوبارات گاؤں پہنچی۔رات میں ہی ڈی جے کی دھن پر دلہن کے دروازے پر بارات پہنچی جہاں نشے میں بدمست باراتی ڈانس کرنے کو لے کر آپس میں بھڑ گئے۔ اسی دوران مصالحت کر انے پہنچا  دلہن کا چاچا زاد بھائی شیلندر یادو ولد درگا پرساد زخمی ہو گیا۔ کسی طرح معاملے کو گاؤں کے چند معززین نے ختم کرا یا لیکن دوراچار کے دوران جب دیگر خواتین نے دولہے رامو یادو کو شراب کے نشے میں بدمست پا یا تو اس کی اطلاع دلہن کو دیا جس پر دلہن نے شرابی دولہے کے ساتھ شادی کر نے سے ہی انکارکر دیا۔ خاندان اور رشتہ داروں کے سمجھانے کے بعد دولہن اپنے مستقبل کی دہائی دیتے ہو ئے اپنے فیصلے پر قائم رہی۔اطلاع ملنے پر پہنچی کوتوالی پولیس نے معاملے کا تصفیہ کرانے کی شش کیا لیکن ناکام رہی۔وہیں جہیز میں پہلے سے ہی دئے گئے ایک لاکھ ستر ہزار روپیہ دولہن کے اہل خانہ کی جانب سے واپس لوٹانے کے مطالبہ کو لے کر باراتیو ں کو یر غمال کر لیا گیا۔ پولیس کی مداخلت پر دولہے والوں کی جانب سے پیر کے روز تک واپس کر نے کی مہلت پر پولیس کی موجودگی میں دونوں جانب سے دی گئی۔