Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 1, 2019

مرکزی وزراء کے محکموں کی تقسیم۔۔۔راجناتھ سنگھ کی نمبر دو کی حیثیت پر سوالیہ نشان۔۔۔۔۔۔امت شاہ کو ملا وزیر داخلہ کا محکمہ۔

نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت/
گزشتہ ٣٠ مئی کو مودی کی ٹیم  نے پارلیمانی الیکشن میں زبر دست جیت کے بعد  اپنی دوسری مدت کار کے لئیے وزراء کی رسم حلف برداری ہوئی جس میں مجموعی طور پر 57 وزراء نے حلف لیا۔۔جس میں 20 نئے چہرے شامل کئیے گئے ہیں۔

مورخہ ٣١ مئی کو ان وزراء کے محکموں کو تقسیم کیا گیا ۔۔سب سے زیادہ لوگوں کی دلچسپی محکمہ داخلہ کو لیکر تھی اور جیسا کہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ امت شاہ کو محکمہ داخلہ کی ذمے داری مل سکتی ہے اور وہی ہوا۔۔۔راجناتھ سنگھ کو وزیر داخلہ سے ہٹا کر امت شاہ کو بنا دیا گیا۔اب یہ چہ میگوئیاں زبان خاص و عام ہیں کہ راجناتھ سنگھ کی نمبر دو کی پوزیشن ختم۔۔۔۔۔اب نمبر دو ہیں امت شاہ۔۔۔۔۔گو کہ رسم حلف برداری میں راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم کے بعد یعنی دوسرے نمبر پر حلف لی۔

راجناتھ سنگھ کو وزیر دفاع کا محکمہ دیا گیا ہے۔۔۔جبکہ پرانی کابینہ میں وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والی نرملا سیتا رمیا کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔اس کابینہ میں وزیر خارجہ رہ چکی سشما سوراج کو جگہ نہیں ملی اور ان کی جگہ پر ایس جے شنکر کو دیا گیا ہے جو کہ محکمہ وزارت خارجہ کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔
مودی کی نئی کابینہ میں کل 57 وزیر ہیں جس میں 24 کابینہ درجہ کے ، 9 وزیر مملکت آزاد چارج، و 24 دیگر وزیر مملکت ہیں جو اپنے محکموں کے ساتھ وزیر کابینہ کے ماتحت ہیں۔۔