Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 28, 2019

جونپور۔۔۔۔لیکھ پالوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا!!!!

جون پور ...اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں جمعہ کے روز سی ڈی او گورو ورما کی صدارت میں لیکھ پالوں کو لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران تحصیل کے تقریباً لیکھ پالوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اونے کہا کہ حکومت کی جانب سے ضلع کے 744 لیپ ٹاپ لیکھ پالوں میں تقسیم کے لئے آیا ہے، جس کے تحت صدر تحصیل کے لیکھ پالوں کو جمعہ کے روز لیپ ٹاپ کی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ تمام افسران آن لائن کام کریں۔ ریونیو، ذات، رہائشی وغیرہ سرٹیفکیٹ کو جلد سے جلد عوام کو مہیا کرایا جا سکے۔اس کے زریعے ریونیو اہلکاروں کو زمین کا کام آسانی سے کرنے میں سہولت ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ کی تقسیم سے کام میں بہتری ملے گی۔ انہوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ لیپ ٹاپ کے ٹیکنالوجی افسران اور ملازمین موقع پر ہے جو دو دن تک رہیں گے، کسی بھی لیکھ پال کو لیپ ٹاپ میں تکنیکی خرابی آتی ہے تو ان کا تصفیہ کر دیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے لیکھ پالوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ کا استعمال صرف سرکاری کام کے لئے ہی کیا جائے گا۔ اگر کسی لیکھ پال کی شکایت آتی ہے کہ وہ اس لیپ ٹاپ کا استعمال ذاتی کام کے لئے کر رہا ہے تو اس لیکھ پال کے خلاف سخت کارروائی کی جائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ آر پی مشرا، سنیل کمار، ایس ڈی ایم صدر (جوائنٹ مجسٹریٹ)، تحصیلدار اور صدر تحصیل کے لیکھ پال موجودرہے۔