Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 28, 2019

ٹرک اور ٹریلر میں تصادم۔۔۔۔۔ایک کی موت۔

جون پور ۔اتر پردیش۔۔نماٸندہ۔۔صداٸے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر پرؤپور گاؤں کے قریب گزشتہ دیر شب بجے ایک ٹرک اور ٹریلر کے درمیان آمنے سامنے زوردار تصادم ہو گئی۔تصادم میں ٹرک جہاں سڑک پر ہی پلٹ گئی وہی ٹریلر میں بھی بری طرح نقصان پہنچا۔حادثہ میں ٹرک سوار ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل 
کرایا گیا ہے۔

بتاتے ہیں کہ مقامی تھانہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب گزشتہ دیر شب الہ آباد کی جانب سے گٹی لاد کر منگرابادشاہ پور کی طرف آرہی ٹرک جیسے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی سامنے سے آرہی ٹریلر سے آمنے سامنے تصادم ہو گئی۔تصادم اتنا زبردست تھا کہ ٹرک سڑک پر ہی پلٹ گیا وہی ٹریلر کا بھی کافی نقصام ہوا۔حادثہ میں ٹرک میں سوارلال بہادر 40 ساکن چیتوپٹی اعظم گڑھ، رام بیچن 35ساکن اوتی اعظم گڑھ اور منیش یادو 26 ساکن لکھن پور پرتاپ گڑھ شدید زخمی ہو گئے۔ ٹرک کی ٹکر اور پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر بنیادی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو ابتدائی علاج کے بعد حالت نازک دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ ضلع اسپتال لے جاتے وقت منیش یادو کی راستے میں ہی موت ہو گئی جبکہ شدید زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر کئی کلو میٹر سڑک جام ہو گیا۔نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد جے سی بی کی مدد سے پولیس نے ٹریلر کو شاہراہ سے ہٹوایا جس کے بعد آمد ورفت شروع ہوا۔لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔