Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 19, 2019

جونپور۔پرانی رنجش میں بچے کو قتل کرنے کی کوشش۔۔مقامی لوگوں نے بچایا بچے کی جان۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے نیوادا گاؤں میں پرانی رنجش کو لیکر ایک فریق نے دوسرے فریق کے بیٹے کا رسی سے گلا دبا کر قتل کرنے کی ناکام کوشش کیا۔واردات کے دوران موقع پر موجود لوگوں نے بچے کو چھڑاتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رمیش کمار اور پٹی دار رام اچل کا کئی سال سے زمینی معاملے کو لیکر رنجش چل رہی ہے۔دونوں فریق کے معاملے عدالت میں زیر سماعت بھی ہے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز رمیش کا 13سالہ بیٹا ابھیشیک سائیکل سے کسی کام سے نکلا تھا۔گاؤں میں مندر کے قریب دوسرے فریق کے لوگ سڑک پر رسی پھیلا کر کچھ کر رہے تھے جس میں پھنس کر ابھیشیک گر کر زخمی ہو گیا۔معاملے کو لیکر دونوں فریق میں کہا سنی ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی ایک شہ زور نے لڑکے کا گلا رسی سے دبا کر قتل کرنے کی کوشش کرنے لگا۔بچے کا گلا دباتے ہی شور مچانے پر جمع ہوئے مقامی لوگوں نے اسے بچاکر اہل خانہ کی مدد سے علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔معاملے میں متاثر کے والد کی تحریر پر پولیس کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔