Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 19, 2019

باٸک سوار کھڑے ٹرک سے ٹکرایا۔۔سوار کی موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے جونپور۔رائے بریلی شاہراہ کے جہاں ساپور گاؤں میں سڑک پر کھڑی خراب ٹرک سے تیز رفطار موٹرسائیکل سوار دونوجوان ٹکرا گئے۔حادثہ میں موٹرسائیکل چلا رہا نوجوان کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرے نوجوان کی علاج کے دوران ضلع اسپتال میں موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ برسٹھی تھانہ حلقہ کے بیلونا خرد گاؤں رہائشی بھیم 25 ولد شرون کمار اپنی موٹر سائیکل سے اپنے رشتہ دار سکرارا تھانہ حلقہ کے ہردواں رہائشی سندیپ کمار 24 ولد برج لال کے ساتھ گزشتہ شام ایک شادی کے پروگرام میں شامل ہونے گیا تھا۔ تقریب میں شامل ہونے کے بعد دونوں دیر شب واپس گھر لوٹ رہے تھے۔تیز رفطار کی وجہ سے دونوں جیسے ہی مچھلی شہر کوتوالی کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے کہ سڑک پر پہلے سے ہی خراب کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئے۔تصادم اتنا زبردست تھا کی موٹر سائیکل ٹرک میں گھس گئی اور موٹر سائیکل چلا رہے بھیم کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ پیچھے بیٹھا رشتہ دار سندیپ شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ ہوتے ہی آواز سن پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ایمبولنس بلائی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں کوایمبولینس کی مدد سے مقامی صحت مرکز مچھلی شہر میں داخل کرایا گیا ڈاکٹروں نے بھیم کو مردہ قرار دیتے ہوئے زخمی کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال میں علاج کے کچھ وقت بعد ہی سندیپ کی بھی موت ہو گئی۔پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹرک کو قبضہ میں لیکر ضروائی کاروائی میں مصروف ہو گئی۔