Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 19, 2019

لاکھوں کی غیر قانونی شراب بر أمد

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھٹہن تھانہ حلقہ کے شیرپور گاؤں واقع ایک بند پڑے اینٹ بھٹہ کے پاس سے آبکاری انسپکٹر اور مقامی پولیس نے گزشتہ شب مشترکہ چھاپہ ماری کر پک اپ گاڑی پر لدی آٹھ لاکھ سے زیادہ کی قیمت کی 191 پیٹی رائل بامبے وہسکی برآمد کر ڈرائیور سمیت گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بدلاپر تھانہ حلقہ میں ایک بند پڑے پرائیویٹ اسکول سے بڑے پیمانے پر پکڑی گئی شراب کے کاروبار کی کڑی میں یہ بھی شامل ہے۔پولیس کی اس کاروائی میں تین اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تھانہ انچارج درگیشور مشرا نے بتایا کہ وہ ٹیم کے ساتھ علاقہ کا گست کر رہے تھے کہ مخبر خاص سے اطلاع ملی کہ مذکورہ اینٹ بھٹہ پر ایک پک اپ گاڑی غیر قانونی شراب لاد کر کہیں لے جانے کے لئے کھڑی ہے۔ انھوں نے اس کی اطلاع آبکاری انسپکٹر پردیپ مشرا کو دیا کر اپنے ساتھ شب انسپکٹرنقی حیدر رضوی، سترام یادو سمیت پولیس فورس کے ساتھ موقع کی طرف روانہ ہو گئے۔موقع کا محاصرہ کرتے ہوئے پولیس نے جیسے ہی پک اپ کو پکڑنے کی کوشش کی ڈرائیور نے گاڑی کو رفطار دے دیا جس پر پولیس نے پیچھا کرتے ہوئے پک کو روک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔اس دوران گاڑی میں موجود تین اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب رہے۔پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور نے اپنا نام سبھاش یادو رہائشی گردھر پور تھانہ بدلاپور بتایا۔پولیس نے فرار اسمگلروں کی معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے دبش دینا شروع کر دیا ہے۔ادھر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیاگیا۔