Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 19, 2019

جونپور۔۔ریوینو افسران و لیکھ پالوں کے طریقہ کار سے پریشان وکلإ کا ہنگامہ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریونیو انسپکٹر اور لیکھ پالوں کے کام کے طریقے سے پریشان مچھلی شہر تحصیل کے وکلاء نے بدھ کے روز تحصیل میں جم کرہنگامہ کیا۔اس دوران انھوں نے جوائنٹ مجسٹریٹ کو مطالبات کا میمونڈم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں کام کے نظام میں بہتری لانے کا انتباہ دیا۔ ایک ہفتہ تک وکلاء نے عدالتی کام کا بائیکاٹ کرنے کا بھی فیصلہ لیا۔
لیکھ پال اور ریونیو اہلکاروں کے زریعے من مانی وصولی اور عوام کو پریشان کرنے سے مشتعل وکلاء نے بدھ کے روز جم کر ہنگامہ کیا اوربدعنوان اہلکاروں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے جوائنٹ مجسٹریٹ ستیہ پرکاش کو میمورنڈم سونپ کر الزام لگایا کہ دفع 24 کے مقدمے میں زمین کی پیمائش کے لئے ریونیو انسپکٹر کم از کم پانچ ہزار کا مطالبہ کرتے ہیں اور نہیں دینے پرغلط رپورٹ بھیج دیتے ہیں۔اسی طرح وراثت، کھتونی میں غلط اندراج، حصہ کسی سمیت تمام کاموں کے لئے ریونیو اہلکار کھلی وصولی کر رہے ہیں۔

ریونیو اہلکاروں کی اس وصولی سے جہاں کسان اور غریب پریشان ہیں وہیں تحصیل انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جس سے ان کے حوصلے بلند ہیں۔شکایات کو سننے کے بعد جوائنٹ مجسٹریٹ اور تحصیلدار نے مشتعل وکلاء کو کام میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی لیکن وکلاء نے ایک ہفتے میں اہلکاروں کے کام کو بہتر آورزیر التوا پیمائش پوری کرنے تک عدالتی کام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر صدر سریش بہادر سنگھ، جنرل سکریٹری سنجیو چودھری، سینئر وکیل دنیش چندر سنہا، یگ نرائن سنگھ، اشوک کمار شریواستو، سریندر منی شکلا، آر پی سنگھ، رام آسرے دوبے، پریم چندر وشوکرما، ونے پانڈے، وکاس یادو، رام سورت پٹیل سمیت وکلاء موجود رہے۔