Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 19, 2019

ٹرک میں لگی أگ۔۔فاٸر بریگیڈ کی ٹیم نے پایا قابو!!!

جون پور...اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر کوتوالی حلقہ کے شکر منڈی چوراہے پر ایک ٹرک میں آگ لگ جانے سے افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچے چوکی انچارج نے مقامی لوگوں اور ساتھیوں کی مدد سے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔چوکی انچارج کے اس حوصلے کو لیکر لوگ تعریف کر رہے ہیں۔
بتاتے ہیں کہ گزشتہ شب تیندو پتہ سے لدی ٹرک بہار سے شہر آرہی تھی۔شکرمنڈی چوراہے پر جیسے ہی ٹرک پہنچی نامعلوم وجہ سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔جیسے ہی آگ ٹرک پر لدی پتیوں تک پہنچی ٹرک جلنے لگا۔آگ کے شعلوں کو دیکھ کر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر پولیس چوکی کی طرف بھاگا اور اطلاع پولیس والوں کو دی۔اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج محمد صغیر اپنے ساتھیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور فائر برگیڈ کو اطلاع دیکر بجھانے کی کوشش کرنے لگے لیکن آگ اتنی شدید تھی کہ چوکی انچارج نے خود مقامی لوگوں کے گھر گھر جا کر دروازہ کھلواکر پانی لانے کے لئے کہا۔ادھر چوکی انچارج خود ہی پانی لیکر ٹرک پر جلتی ہوئی ٹرک پر چڑھ کر آگ پر پانی ڈالنا شروع کیا۔ادھر کچھ ہی وقت میں فائر برگیڈ کی ٹیم بھی پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا گیا۔چوکی انچارج محمد صغیر کی اس بہادری سے پورے علاقہ میں تعریف ہو رہی ہے۔