Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 1, 2019

دار العلوم دیوبند میں داخلہُ امتحان فارم کی تقسیم کا سلسلہ شروع۔


طلباء کی سہولیات کے لئے ماہ مبارک کے آخری ایام سے شرو ع ہوگئی داخلہ کارروائی
زیر تعمیر لائبریری میں ہوگا داخلہ امتحان،
طلباء کی سہولیات کے لئے ہے انتظامیہ کا فیصلہ۔
دیوبند،یکم؍جون(صداۓوقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملک کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ امتحان کے فارم کی تقسیم کا سلسلہ آج 
سے شروع ہوگیاہے جس کی وجہ سے یہاں ماہ مبارک میں ہی طلبا ء عزیز کازبردست 
ہجوم دیکھاجارہاہے۔ 

عموماً عیدالفطر کے 
بعد تقسیم ہونے والے داخلہ امتحان فارم گزشتہ سالوں سے طلباء کی بڑی تعداد پہنچنے اورپریشانیوں سے بچنے کے لئے 27؍ رمضان المبارک سے شروع کردیاجاتا ہے۔ جس کے بعد یہاں ماہ مبارک میں طلبا ء کاجم غفیر ہے۔ دارالعلوم دیوبند میں سالانہ امتحان کی تعطیلات کے بعد بھی طلباء کی بڑی تعداد ادارہ میں قیام کرتی ہے اور داخلہ کے خواہشمند نوواردین طلباء سے ادارہ کی رونقیں دوبالا رہتی ہے۔اس مرتبہ بھی نوواردین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے عیدالفطر سے قبل27؍ رمضان المبارک سے ہی امتحان داخلہ کی فارم کے تقسیم کا سلسلہ شروع کردیاہے تاکہ فوری طورپر پیش آمدہ مشکلات سے بچا جاسکے اور تمام طلباء آسانی سے امتحان داخلہ فارم حاصل کرسکیں۔ 27؍ رمضان المبارک صبح ساڑھے نو بجے سے فارم تقسیم کئے جائیں گے اور جمع ہونگے۔ اعلان کے مطابق درخواست برائے شرکت امتحان حاصل کرنے کے لئے ٹوکن کی تقسیم احاطہ مولسری میں کی درسگاہ اور تکمیل تفسیر کی 

درسگاہ میں ہوگی۔ ناظم داخلہ امتحان کے مطابق داخلہ کے خواہش مند طلباء کی کثیر تعداد دارالعلوم دیوبند پہنچ گئی ہے جن کی سہولیات کے لئے آج 27؍ رمضان سے داخلہ امتحان فارم کی تقسیم شروع کردی گئی ہے ۔ عموماً عیدالفطر کے بعد سے داخلہ فارم کی تقسیم کاسلسلہ شروع ہوتا تھا لیکن گزشتہ دو سالوں سے چونکہ طلباء کی تعداد اسی وقت زیادہ پہنچ جاتی ہے جن کی سہولیات کے لئے انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیاہے۔ 29؍ رمضان تک داخلہ فارم تقسیم ہونگے اور پھر 2؍ شوال المکرم سے داخلہ امتحان فارم کی تقسیم شروع کی جائے گی جو 6؍ شوال تک جاری رہے گی اور 8شوال سے امتحان داخلہ شروع ہونگے ،تحریر امتحان 18؍ شوال تک جار ی رہینگے اور اسی دوران نتائج آنے کا بھی سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ تمام امتحان جدید لائبریری میں ہونگے۔وہیں دارالعلوم وقف دیوبند میں جدید داخلے کے خواہش مندر طلباء کے لئے فارم تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ 27؍ رمضان المبارک سے 29؍ رمضان المبارک اور اسکے بعد 2؍ شوال سے فارم تقسیم اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔